Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کورونا نے دنیا میں مساوات کا جھوٹ بے نقاب کردیا(اقوام متحدہ)

 وبائی صورتحال سے ثابت ہوگیا کہ آزاد معیشت سب کیلئے صحت کی ضامن نہیں،یہ جھوٹ بھی بے نقاب ہوگیا کہ ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں
 ترقی یافتہ اور امیر ملکوں کی کثیر سرمایہ کاری کا ر ±خ فقط اپنے تحفظ کی جانب ہے،دنیا میں غیر متوازن اور ظالمانہ اقتصادی نظام عام ہوچکا ہے ،انتونیو گوتریس
نیویارک(نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ کورونا نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد معیشت سب کیلئے صحت کی ضامن نہیں، کورونا نے یہ جھوٹ بے نقاب کر دیا کہ ساری دنیا کے انسان ایک کشتی کے سوار ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور امیر ملکوں کی کثیر سرمایہ کاری کا ر ±خ فقط اپنے تحفظ کی جانب ہے جس سے امیر ممالک موجودہ خطرناک صورتِحال میں کمزور ملکوں کی مدد میں ناکام ہوگئے ہیں ،انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کورونا کی وبا نے معاشرے کی کمزوریاں سب کے سامنے اجاگر اور دنیا کے جھوٹ بے نقاب کردیئے اس لئے کہ امیر ممالک ٹیسٹنگ، علاج کی سہولتیں اور دوائیں اپنے لئے مخصوص کر رہے ہیں،انہوں نے دنیا کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدم مساوات کا دنیا میں خاتمہ ضروری ہے جو کورونا کے سبب اور زیادہ آشکار ہو چکی ہے ، دنیا میں عام ہو چکے غیر متوازن اور ظالمانہ اقتصادی نظام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے 26 سرمایہ دار اس وقت دنیا کی آدھی ثروت کے مالک ہیں اور یہ صورتحال کورونا کے باعث اور زیادہ عیاں ہو چکی ہے،انہوں نے عدم مساوات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ دار ممالک سے بارہا درخواست کر چکے ہیں کہ وہ غریب اور ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لئے آگے بڑھیں،انہوں نے نئے عمرانی معاہدے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکوں کے مابین نئے عمرانی معاہدے کے نتیجے میں نوجوان کو عزت سے جینے کا حق ملے گا، خواتین کو مردوں کے مساوی مواقع نصیب ہوں گے،اس سے بیماروں، کمزوروں اور تمام قسم کی اقلیتوں کو یکساں مواقع میسر آئیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular