
لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے پلیٹ فارم سے اسلامی تعلیمی اداروں کے مسائل کے بارے میں آگاہی مہم کے لئے تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور ، کوئٹہ ، پشاور اور کراچی میں کنونشن منعقد ہوں گے ۔ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں ہوگا۔ کنونشنز میں تمام مکاتب فکر کے وفاق المدارس کی قیادت شریک ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ کنونشن مدارس دینیہ کو درپیش مسائل بارے عوامی آگاہی اوردینی طبقات کی مدارس کی خود مختاری کی جدوجہد کا نقطہ آغاز ہو گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ جس پر تمام وفاق المدارس اپنی تجاویز دے چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس عمل کی تکمیل بھی خوش آئند ہے۔


































