Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ایران کے منجمد فنڈز انسانی ہمدردی منصوبوں کیلئے جاری کرنے پر غور

واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور قطر ایران کے منجمد فنڈز میں سے اربوں ڈالر انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے جاری کرنے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا اور قطر ایران کے منجمد فنڈز کے اجراء کے لیے ایک نئے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایران کو ابتدائی طور پر قطر میں موجود چھ ارب ڈالر تک محدود رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔چیہ رقم بنیادی طور پر ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی ہے جو پابندیوں کے باعث منجمد کر دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت ایران کا مرکزی بینک ان فنڈز کو خوراک، ادویات اور دیگر انسانی ہمدردی کی اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کر سکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رقوم کی منتقلی اور استعمال بین الاقوامی نگرانی کے تحت کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق تہران نے بھی تاحال اس مجوزہ انتظام پر باقاعدہ اتفاق نہیں کیا ہے، جبکہ اس حوالے سے مزید مذاکرات متوقع ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular