Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد

تہران: سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سفرِ آخرت کے سلسلے میں تعزیتی تقریبات جاری ہیں، جن میں دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد کا سلسلہ برقرار ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، فلسطین، روس، بلغاریہ سمیت متعدد ممالک کے سرکاری وفود نے تعزیتی تقریبات میں شرکت کی، شہید رہبرِ اعلیٰ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
رپورٹس کے مطابق کل کی تمام تعزیتی تقریبات صرف عالمی رہنماؤں اور غیر ملکی وفود کے لیے مختص تھیں، جبکہ سات روزہ تعزیتی تقریبات ایران اور عراق کے پانچ بڑے شہروں میں منعقد کی جائیں گی۔
آج تہران کے گرینڈ مصلیٰ میں عوام کو شہید سپریم لیڈر کا آخری دیدار کرایا جائے گا، جبکہ پیر کے روز تہران میں مرکزی جنازہ جلوس نکالا جائے گا، جس کے بعد میت کو قم منتقل کیا جائے گا۔
بعد ازاں شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت قم سے عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جائی جائے گی، جبکہ 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنازے میں ڈیڑھ سے دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular