
لاہور: عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 978 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن نے مزار پر چادر پوشی کرکے افتتاح کیا، ، سالانہ عرس پر داتا دربار کو دلکش پھولوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، مرد و خواتین زائرین کی بڑی تعداد دربار پر حاضری کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ زائرین کے لئے لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے۔


































