
غزہ : حماس کے رہنما خلیل الحیا نے الجزیرہ کو تصدیق کی کہ جنگ بندی کے معاہدے کے تین مراحل ہیں، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ثالثوں نے حماس کو بتایا ہے کہ امریکی صدر معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاہم امریکا نے معاہدے میں کسی بھی قسم کے کردار کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ الحیا نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی، غزہ میں امداد، ایندھن اور امدادی سامان کی ترسیل بحال کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی مغوی ہر ایک خاتون کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں فلسطینی قیدیوں اور اسیر مردوں کو اسرائیل رہا کرے گا تیسرے مرحلے میں تین سے پانچ سال کی مدت کے لیے تعمیر نو کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز شامل ہوگا۔


































