
A woman holds a "Ceasefire Now,” sign during a pro-Palestinian rally and march, Saturday, Oct. 28, 2023, in Seattle. (AP Photo/Lindsey Wasson)
قاہرہ : امریکا۔ قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کیلئے ثالثی کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ قاہرہ میں تین دن سے جاری مذاکرات کسی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ حماس اور اسرائیل ماہ رمضان سے پہلے جنگ بندی کے کسی معاہدے پر متفق نہ ہوسکے۔ اسرائیل نے حماس کی قید میں موجود اپنے شہریوں کی فہرست دینے کا مطالبہ اور مستقل جنگ بندی سے انکار کیا ہے۔ جبکہ حماس فہرستوں کی فراہمی سے انکار کرتے ہوئے فوجی انخلا اور مکمل جنگ بندی کے موقف پر ڈٹ گئی ہے۔ حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ وہ مستقل جنگ بندی اور مکمل فوجی انخلا چاہتے ہیں۔ امریکہ، قطر اور مصر نے ایک معاہدے کی ثالثی کی کوشش میں کئی ہفتے گزارے ہیں جس میں حماس چھ ہفتے کی جنگ بندی، کچھ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے مزید امداد کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی۔


































