
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے افغانوں کی زندگیاں بچاؤ مہم کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کردی۔ اور لکھا کہ وہ افغانوں کی زندگیاں بچاؤ مہم میں اپنی آواز بھی شامل کریں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بین الاقوامی مہم میں شامل ہوں، افغانستان میں لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔


































