
غزہ: صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کرکے دو بچیوں سمیت دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ جبکہ ملبے سے چودہ لاشیں نکال لی گئیں۔
صیہونی فوج نے غزہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران رہائشی مقامات پر وحشیانہ حملے کئے۔ بیت لاهیا میں مکان پر کیے گئے حملے میں میاں بیوی اور دو معصوم بچیاں شہید ہوگئیں۔ اسرائیلی ڈرون نے خان یونس کے علاقے مواصی میں ایک فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ خان یونس میں ہی گاڑی پر ڈرون حملے میں دو فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ڈرونز نے پناہ گاہوں اور بے گھر افراد کے خیموں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔
ادھر غزہ کے محلہ یرموک میں تباہ عمارت کے ملبے سے چودہ شہداء کے جسد خاکی نکال لئے گئے۔ جبکہ ملبے کے نیچے مزید لاشوں کی موجودگی کا امکان ہے۔


































