Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

غلاموں کی تجارت، معاوضے کے مطالبات سے برطانیہ پریشان

سموا : غلاموں کے تجارت کے معاوضے کی ادائیگی کے مطالبات نے برطانیہ کی قیادت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ سموا میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کی کانفرس کے موقع پر غلاموں کی تجارت کا معاملہ زیربحث رہا۔ کانفرنس سے خطاب میں شاہ چارلس نے کہا ہےکہ ہم میں سے کوئی بھی ماضی کو نہیں بدل سکتا۔ لیکن اس سے درست سمت میں رہنمائی لی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے صحیح طریقے اور زبان کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غلاموں کی تجارت میں اپنے خاندان کے روابط پر تحقیق کی حمایت کریں گے۔
وزیراعظم سرکئراسٹارمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری مشترکہ تاریخ کو تسلیم کرنا چاہیے- خاص طور پر جب یہ مشکل ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ سے غلاموں کی تجارت کا معاوضہ دینے کے مطالبات کے احساس کی طاقت کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً غلامی ہر ایک کے لیے قابل نفرت ہے لیکن ہمیں اب آگے بڑھنا چاہئے۔ اس سے پہلے چانسلر ریچل ریوز نےکہا تھا کہ برطانیہ ٹرانس اٹلانٹک غلاموں کی تجارت کیلئے معاوضہ ادا نہیں کرے گا۔ چانسلر نے کہا کہ وہ دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے جذبے کو سمجھتی ہیں مگر یہ ایسی چیز نہیں ہے جس کا برطانیہ کی حکومت وعدہ کرے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular