
بھکر : بھکر میں یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرانے سے 2 عزادار شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔ پیر سخاوت شاہ کے جلوس میں شامل تعزیہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر گیا، بجلی کی تاریں ٹکرانے سے دھماکوں کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی، اس دوران کرنٹ لگنے سے 2 عزادار موقع پر ہی شہید اور 16شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی عزاداروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھکر منتقل کر دیا گیا، جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ واپڈا اہلکاروں اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او علی رضا موقع پر پہنچ گئے، جلوس میں شامل عزاداروں نے احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق واقعہ میں 7عزادار شہید ہوئے جنکی میتیں لواحقین اٹھا کر لےگئے.


































