
زیورخ : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان جنگ کے خاتمے میں بڑی پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہےکہ ایران کے لیے تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی۔ تیل اور پیٹرو کیمیکل کی برآمدات پر پابندیاں ختم اور کچھ منجمد اثاثے جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ بحری ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوگیا ہے، تکنیکی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔ ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کا میکانزم ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔


































