Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان سمیت 8 ملکوں نے برطانیہ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تمام ممالک اسرائیل کے غیر قانونی قبضے سے پیدا شدہ صورتحال کو قانونی تسلیم نہ کریں، اسرائیل غیر قانونی بستیوں سے متعلق تمام اقدامات واپس لے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا لازمی حصہ ہے۔
بیان میں کہا گیاہے کہ غزہ تنازع ختم کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کے جامع منصوبے پر مکمل اور فوری عمل درآمد کیا جائے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں سلامتی، استحکام اور انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ مشترکہ بیان کے مطابق منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کا واحد قابل عمل راستہ دو ریاستی حل کا نفاذ ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular