Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اذان پر پابندی عبادت کے بنیادی حق پر حملہ ہے، او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان پر پابندی سے متعلق بل کی ابتدائی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی اور عبادت کے بنیادی حق پر حملہ قرار دیا ہے. اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹریٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے اذان پر پابندی سے متعلق مجوزہ بل کی ابتدائی منظوری کو امتیازی اور نسل پرستانہ اقدام قرار دیا ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ یہ بل مذہبی آزادی، عبادت کے حق اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی صریح خلاف ورزی اور اسلامی شعائر اور مقدس مقامات پر براہِ راست حملہ ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو یہ مجوزہ قانون واپس لینے پر مجبور کرے، عبادت کی آزادی اور اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular