حکومت کی جانب سے انقلابیوں کو کچلنے کیلئے قتل کی پالیسی میں شدت آگئی
مناما (نیوز ڈیسک)بحرین کی سینٹرل جیل کے اہلکاروں نے فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر مجلس عزا بپا کرنے پر شیعہ قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، قیدیوں پر تشدد کا حکم جیل کے سربراہ ہشام الزیانی نے براہ راست دیا تھا ، اس پہلے بھی جیل حکام قیدیوں کو تلاوت قرآ ن کریم، شب قدر کے اعمال بجا لانے اور دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکتے رہے ہیں ، بحرینی حکومت کی جانب سے انقلابیوں کو کچلنے کے لئے قتل کی پالیسی میں شدت آگئی ہے۔


































