
کراچی : آیت اللہ عقیل الغروی 7 سال بعد ایامِ عزا کی مجالس پڑھنے پاکستان پہنچ گئے۔ وہ کراچی کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، حیدرآباد کی مختلف امام بارگاہوں میں محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کریں گے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ائیرپورٹ پر آیت اللہ عقیل الغروی کا استقبال کیا۔ گورنر سندھ نے انہیں کراچی آمد پر خوش آمدید کہا۔ علامہ عقیل الغروی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


































