Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں، گوتریس

نیویارک: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لبنان میں امن دستوں پر حملے جنگی جرم بن سکتے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ یو این آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اور مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، امن مشنز پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یہ جنگی جرائم بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹینک امن دستے کے بیس میں گھس گئے تھے، حالیہ دنوں میں یو این مشن پر اسرائیلی حملے اور خلاف ورزی کا یہ تازہ واقعہ ہے۔ امن دستے تمام پوزیشنز پر موجود رہیں گے، جہاں امن دستے تعینات ہیں وہاں اقوام متحدہ کا جھنڈا لہراتا رہے گا۔ اس سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نے انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ لبنان میں اقوام متحدہ کی فوج کو فوری طور پرسرحد سے ہٹا دیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بارہا اقوام متحدہ سے فوجیوں کو نکالنے کے لیے کہا ہے۔ خطے میں ان کی موجودگی انہیں حزب اللہ کے ہاتھوں یرغمال بنا سکتی ہے۔ امن فوج کو نہ نکال کر آپ ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی نے لبنانی سرحد سے امن فوج کو ہٹانے کے نیتن یاہو کے مطالبے کی شدید مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular