
ینگون: میانمار میں فوجیوں نے راکھین کے ایک گاؤں پر حملہ کرکے اکاون روہنگیا مسلمانوں کو بیدردی سے شہید کردیا۔ عینی شاہدین نے بی بی سی کو بتایا کہ گذشتہ ہفتے گاؤں کو ڈھائی دن تک دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ فوجیوں نے لوگوں کی آنکھوں پر پٹی باندھی۔ ان کی پٹائی کی۔ جسم پر جلتا ہوا پیٹرول ڈالا اور ان میں سے کچھ کو پیشاب پینے پر مجبور کیا۔ مقامی افراد کے مطابق حملہ آور فوجی اراکان آرمی کے حامیوں کی تلاش میں تھے۔ جو اب میانمار کی نسلی لڑائی میں ایک موثر قوت بن چکی ہے۔ اراکان آرمی کا کہنا ہےکہ فوجیوں نے ستر سے زائد افراد کو قتل کیا ہے۔ اراکان آرمی چھ ماہ میں ریاست راکھین کے بیشتر حصہ پر قبضہ کرچکی ہے اور میانمار آرمی کو پسپائی پر مجبور کردیاہے۔


































