Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

مزارات پر حملہ اور قبور کی بے حرمتی داعشی سوچ ہے، اسی سوچ نے شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کو شہید کیا، علامہ اقتدار نقوی

ملتان(نیٹ نیوز) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک بھر میں8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع منایاجائے گا، ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں آل سعود کی جانب سے جنت البقیع کو مسمار کرنے اور شام میں داعشی درندوں کی جانب سے حضرت عمر بن عبدالعزیز و خانوادے کی قبور کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا ایک طبقہ مسلسل مزارات کی بے حرمتی میں مصروف ہے، داعشی فکر اورسوچ نے پاکستان میں داتا دربار، عبداللہ شاہ غازی، شہباز قلندر اور سخی سرور دربار پر حملے کیے ہیں۔ مزارات پر حملہ اور قبور کو شہید کرنا داعشی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ شام میں صحابی رسول حضرت عمار یاسر، حجربن عدی، اویس قرنی اور دیگر کو شہید کرنے والے عناصر نے عمر بن عبدالعزیز کے مزار کو شہید کیا۔ عمر بن عبدالعزیز وہ واحد اُموی خلیفہ تھے جس نے اہلیبیت کو اُن کا حق واپس کیا، عمر بن عبدالعزیز کے مزار پر اہلبیت کے بغض میں حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے عناصر کو اسلام دشمن سمجھتے ہیں چاہے وہ شام میں عمر بن عبدلعزیز کے مزار کو شہید کرنے والے ہوں یا جنت البقیع میں موجود امہات المومنین، ازواج مطہرات، آئمہ اہلیبیت اور صحابہ کرام کے مزار کو شہید کرنے والے ہوں۔ پاکستان میں ایک منظم سازش کے تحت فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر حکومتی ایس او پیز کے تحت ملتان میں احتجاجی ماتمی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے فوارہ چوک تک نکالی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular