
پشاور: افغان سرحدی علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق شمالی وزیرستان کی آپریشن ٹیم انتہائی اہم ملزمان کو میران شاہ سے بنوں لے جارہی تھی۔ دہشت گردوں کو چھڑانے کیلئے ان کے ساتھیوں نے حملہ کردیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور ہینڈ گرینڈ بھی پھینکے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے زیرِ حراست تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اور باقی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 4 شارٹ مشین گنز، کارتوس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد فورسز اور پولیس پر دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


































