
پیرس : فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کرد کمیونٹی پر حملے میں 3 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پیرس کے مرکزی علاقے اسٹراسبرگ سینٹ ڈینس میں 60 سالہ شخص نے کردوں کے کمیونٹی سینٹر سیلون اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا۔ مسلح شخص کو سیلون سے حراست میں لیا گیا جہاں اس نے دو افراد کا قتل کیا۔ بھاگ دوڑ کے دوران مسلح شخص خود بھی زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق حملہ آور پہلے بھی نسل پرستانہ تشدد کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔ اسے حال ہی میں رہا کیا گیا تھا۔ اس نے گذشتہ سال 8چدسمبر کو مہاجر کیمپ میں تلوار سے حملہ کیا تھا ۔پیرس کی میئر این ہیڈلگو نے کہا کہ یہ قتل ایک دائیں بازو کے کارکن نے کیا ہے۔ کرد جہاں کہیں بھی رہتے ہیں انہیں امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کے قابل ہونا چاہیے۔


































