Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ٹانک میں فتنہ الخوارج کا حملہ، 12 دہشت گرد ہلاک، 15 جوان شہید

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ٹانک میں جوائنٹ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 15 بہادر جوان شہید ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور سکیورٹی حصار توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے جبکہ فرار ہونے والے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ناکامی کے بعد حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔
ترجمان کے مطابق حملے میں وطن کے 15 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، شہدا میں 12 فوجی جوان، 2 پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کا ایک سرکاری اہلکار شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے خلاف بھرپور مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا جبکہ بہادر جوانوں کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular