
ڈھاکا : بنگلہ دیش میں ایک مسافر فیری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ جمعے کی صبح جھالوکاٹی ضلع کے جنوبی دیہی علاقے میں پیش آیا جو دارالحکومت ڈھاکہ سے 250 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔مقامی پولیس چیف معین الاسلام کا کہنا ہےکہ تین منزلہ اوبھیجن 10 نے آگ پکڑ لی۔ زیادہ تر افراد آگ کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دریا میں چھلانگ لگانے کے بعد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ معین الاسلام کے مطابق آگ انجن روم میں لگی جس نے فیری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور عوام بنگلہ دیش کے ضلع جھلکاٹھی میں فیری حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہیں۔


































