
آپ کے خیال میں کون کون آپ کو پسند کرتا ہے؟
(جب اس سوال کا جواب دے گا تو خود بخود احساس کرے گا کہ بہت سے لوگ مجھے چاہتے ہیں)
آپ کے خیال میں، آپ کون سے کام بہت اچھے طریقے سے انجام دیتے ہو؟
(اس سوال کا جواب دینے کے لیے وہ اپنی توانائیوں کو ذہن میں دہرائے گا)
آپ کے خیال میں اچھے بچے کیسے ہوتے ہیں؟ کیا کام کرتے ہیں؟
(جب خود بتائے گا تو کوشش کرے گا کہ اس پہ عمل بھی کرے)
آپ کے خیال میں کون سی چیزیں ہماری فیملی میں ایسی ہیں جن پہ ہمیں شکر کرنا چاہیے؟
(اس سوال کا جواب دینے کے لیے وہ اپنی فیملی کی مثبت باتوں پر توجہ دے گا اور اس کی قدر محسوس کرے گا)
آپ کن چیزوں سے خوش ہوتے ہو؟
(اس جواب سے والدین اس کی خوشی کا سبب ڈھونڈھ سکتے ہیں تاکہ زیادہ خوش کر سکیں)
آپ کو کن چیزوں سے غصہ آتا ہے؟
(اس جواب سے اس کی حساسیتیں پتہ چلیں گی تاکہ ایسی سچویشن سے حتی الامکان دوری کی جائے۔)


































