Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کورونا کیخلاف برسرپیکار ڈاکٹرز کو اصغریہ کی جانب سے خراج تحسین پیش

دادو(نیٹ نیوز) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مہیڑ شہر دادو میں تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر چیئرمین اصغریہ تحریک انجینئر سید حسین شاہ موسوی، مرکزی جنرل سیکریٹری شہزاد رضا، ڈویژنل رہنما میثم علی اصغری، تبلیغ دین مصطفیٰ(ص) کے انچارج انجنئیر حبیب اللہ حسینی بھی موجود تھے۔ تقریب میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹرز میں ضلع دادو کے ذمہ دار ڈاکٹر ہدایت علی کھوسو، ڈاکٹر امام الدین کھوسو، ڈاکٹر فہیم الدین سومرو، ڈاکٹر جاوید علی لاکیر شریک ہوئے۔ اصغریہ تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین اصغریہ تحریک انجینئر سید حسین شاہ موسوی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبائی صورت میں پیرا میڈیکل اسٹاف بلخصوص ڈاکٹرز کا کردار قابل تحسین ہے، ان کی محنت لگن، اور استقامت کو اصغریہ تحریک قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف سرکاری کمیٹی کے ذمہ دار ڈاکٹر ہدایت علی کھوسو نے اصغریہ تحریک کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے ہم اصغریہ تحریک اور چئیرمین انجنئیر سید حسین موسوی کے شکر گذار ہیں کہ وہ ہر وقت ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا سبب بنتے رہے ہیں، ہم اپنی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس صورتحال میں اصغریہ علم و عمل تحریک اپنے کردار کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular