
صنعا: یمن کی قومی سالویشن حکومت نے غزہ میں صیہونی جرائم رُکنے تک بحری آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حمایت سے اپنے جرائم پر صیہونی حکومت کے اصرار کی حالت میں یمن کا موقف بحیرہ عرب اور باب المندب میں صیہونی بحری جہازوں کو روکنے پر استوار ہے۔ ترجمان نے غاصب اسرائيلیوں اور ان کے اتحادیوں کو بحیرہ احمر اور باب المندب میں کشیدگی میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت کی مکمل سیاسی، مالی، فوجی اور لاجسٹک حمایت کی وجہ سے صیہونی حکومت کے جرائم کا اصل ذمہ دار ہے خاص طور پر اس لئے کہ وہ عالمی امن و امان کے قیام کی سلامتی کونسل کی ذمہ داری پر عمل کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ یمن کے سینئر سیاسی رہنما محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں روبی مار بحری جہاز کے ڈوبنے کے ذمہ دار برطانوی وزیراعظم ہيں. رشی سناک غزہ پٹی تک امداد پہنچنے کا راستہ آسان ہونے کے بعد اپنا روبی مار بحری جہاز واپس لے سکتے ہيں.


































