
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی پر ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عمران خان کے ساتھ حماد اظہر، میاں اسلم اقبال اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔ ادھر اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بھی پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسد عمر، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ضمانت مسترد ہونے پر دونوں رہنما عدالت سے فرار ہوگئے۔


































