Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

حضرت فاطمہ ؑکی شان ِاقدس میں گستاخی ناقابل قبول ہے،قومی اسمبلی میں قرار دادمنظور


اشرف جلالی کی حضرت فاطمہ (س)کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، حکومتی سطح پراس کے خلاف اقدامات اٹھائے جانا ناگزیر ہوچکا ہے،متفقہ قرارداد
وزیر قانون پنجاب نے پولیس کواشرف جلالی کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی،آصف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے،وزیرقانون
اسلام آباد/لاہور)نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں گستاخ دختر رسول حضرت فاطمہ ؑاشرف آصف جلالی کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمالی نے پیش کی، قرار دار میں کہا گیا کہ رسول اکرم حضرت محمد نے فرمایا کہ فاطمہ(س) میرے جسم کا ٹکڑا ہے جس نے اسے اذیت پہنچائی اس نے مجھے اذیت پہنچائی یہ فورم اشرف جلالی کی جانب سے سوشل میڈیا پر حضرت فاطمہؑ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسے پوری امت کی دل آزاری تصور کرتا ہے ،سیدہ فاطمہؑ کی شان میں گستاخی اسلامی تعلیمات کے منافی اور ناقابل قبول ہے ،قرارداد میں کہا گیا کہ یہ فورم اس گستاخی کو قومی بیانیے اور پیغام پاکستان کے متفقہ اعلامیہ کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومتی سطح پراس کے خلاف اقدامات اٹھائے جانا ناگزیر ہوچکا ہے،ادھر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھی توہین سیدہ سلام اللہ علیہا کا ایشو نمایاں رہا، اجلاس میں بجٹ بحث کے دوران رکن پنجاب اسمبلی کاظم پیرزادہ نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف جلالی کی جانب سے دختر رسول سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتا ہوں، سابق وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ جس طرح پنجاب اسمبلی میں صحابہ کرام ؓکے تقدس اور عقیدہ ختم نبوت پر بات کی گئی ہے، اسی طرح اہلبیت اطہارؑ کے تقدس پر بھی قانون سازی کی جائے، اس پر وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ایک شخص کے فعل سے ہر مسلمان کا دل دکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ آصف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے،انہوں نے معزز ایوان کو یقین دلایا کہ آصف جلالی کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی ، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے لاہور پولیس کو آصف اشرف جلالی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular