
واشنگٹن : امریکی چینل سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب، قطر اور عرب امارات نے ایران پر حملے میں تعاون سے انکار کردیا ہے۔ تینوں ممالک نے امریکا کو مطلع کردیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کے لئے اسرائیل کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب اردن کے اعلی عہدیدار نے بھی کہا ہے کہ اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دینگے۔


































