
غزہ : غزہ جنگ کی مخالف این جی او نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کیلئے نیدرلینڈز کی عدالت سے رجوع کرلیا۔ فلسطینیوں کے حقوق کی حامی الحق اور المیزان نے مشترکہ طور پر نیدرلینڈز کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں فلسطینی شہریوں کی اموات کو اپنے مطالبے کی بنیاد بنایا ہے۔ درخواست کے مطابق نیدرلینڈز 1948 کے نسل کشی کے خلاف کنونشن کا دستخط کنندہ ہے۔ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام ضروری اقدامات کرے جو نسل کشی کے خلاف ضروری ہیں۔ درخواست گذار این جی اوز کے وکیل نے کہا ہے کہ نیدرلینڈ حکومت اسرائیل کے خلاف اقدامات میں ناکام ہوئی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اسرائیل کو بھیجے جانے والے اسلحے کو فوری طور پر روکے۔ جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے صیہونی آبادکاروں کے ساتھ تجارت سے بھی روکا جائے۔


































