
واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا مشرق وسطیٰ کا گیارہواں دورہ بھی بے نتیجہ رہا۔انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور سعودی عرب کے بعد قطر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی سے ملاقاتیں کیں اور غزہ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔ قطر روانگی سے قبل انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں سنوار کے جانے سے جنگ بندی کا امکان پیدا ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی ہم منصب کو آگاہ کیا ہے کہ لبنانی فوج پر حملوں کےحوالے سے واشنگٹن میں تشویش پائی جاتی ہے اور اسرائیل پر زور دیا کہ لبنانی فوج اور وہاں موجود اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔


































