
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیلی وزیراعظم کو انروا کیخلاف قانون سازی رکوانے کیلئے خط لکھ دیاہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کی ایجنسی پر پابندی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انروا کا اس وقت فلسطین میں کوئی متبادل نہیں ہے۔ اسرائیلی قانون سازی سے مغربی کنارے اور غزہ میں انروا کے لیے کام کرنا ناممکن ہوجائے گا۔ اقوام متحدہ کے ادارے برائے اطفال یونیسیف نے بھی اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطین میں امداد و بحالی کی عالمی ایجنسی انروا پر پابندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انروا پر پابندی اسرائیلی حکومت کی جانب سے بچوں کے قتل کا نیا طریقہ کار ہے جس سے پہلے ہیں پریشان کن صورتحال سے دوچار بچوں کیلئے جینا مزید دشوار ہوجائے گا۔


































