Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایران کی ایک اور کامیابی، اقوام متحدہ کو رکنیت فیس ادا، حق رائے دہی کا حق مل گیا

نیویارک: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران نے اقوام متحدہ کو 18 ملین ڈالر ادا کر دیے ہیں جس کے بعد آج 24 جنوری سے ایران اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکے گا۔
جنوبی کوریا نے ایران کے منجمد شدہ اثاثوں میں سے 18 ملین ڈالر اقوام متحدہ کو تہران کی رکنیت کے قرضے کے طور پر ادا کیے ہیں۔
مجید تخت روانچی نے اس سے قبل کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اقوام متحدہ کے ایک فعال رکن کے طور پر، ہمیشہ اپنی رکنیت کی فیس کو وقت پر ادا کرنے کا پابند رہا ہے اور ہم نے عملی طور پر یہ ثابت بھی کیا ہے تاہم بدقسمتی سے مسلسل دوسرے سال ہمیں اقوام متحدہ کو اپنی رکنیت کی فیس ادا کرنے کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ، ایران کے خلاف جابرانہ اور یکطرفہ امریکی پابندیوں کا نفاذ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جابرانہ امریکی پابندیوں نے نہ صرف مختلف شعبوں بشمول ادویات، انسانی اشیاء کی فراہمی، طبی آلات وغیرہ کو متاثر کیا ہے، بلکہ اقوام متحدہ کے کام کو بھی متاثر کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے 2 بینکوں نے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران کے 7 ارب سے زائد کے اثاثے منجمد کئے ہیں اور جنوبی کوریا امریکہ کے خوف کی وجہ سے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے گریز کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular