
تہران : اسلامی جمہوریہ ایران نے سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی پرافغان عوام کے لئے اشیاء خورونوش پر مشتمل امداد بھیجی ہے۔ یہ امداد جنوبی افغانستان کے قندھار میں ضرورتمند عوام کے درمیان تقسیم کی گئی قندھار میں ایرانی قونصل خانے کے بیان کے مطابق 10 ٹن ارسال شدہ امداد میں چاول، تیل، نوڈلز اور ديگر اشیاء خورونوش شامل تھیں۔ایک ہفتہ قبل بھی قندھار میں ایران کی طرف سے ارسال شدہ 15ٹن امداد تقسیم ہوئی تھی۔ یہ امداد بھی اشیاء خورونوش پر مشتمل تھی۔ کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کےمطابق افغان عوام کو ایران کی طرف سے ارسال شدہ انسان دوستی پر مبنی امداد ضرورتمند افراد میں تقسیم کی گئی۔ایران کی جانب سے انسان دوستی پر مبنی 13 امدادی کھیپیں اب تک افغانستان بھیجی جا چکی ہیں۔


































