
بیروت : حزب اللہ نے ایک بار پھر اسرائیلی شہر حیفہ کو راکٹوں سے نشانہ بنادیا۔ حزب اللہ نے حیفہ پر دو حملوں میں 100 سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں۔ صیہونی فوج نے اسے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد شہر پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ پہلے حملے میں 85 اور دوسرے حملے میں تقریباً 20 راکٹ فائر کیے گئے۔ راکٹ گرنے سے کئی جگہ آگ لگ گئی۔ صیہونی فوج نے کہا ہے کہ حملے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جارہا ہے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حزب اللہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کو بڑی تعداد میں ہلاک کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے بیروت اور جنوبی لبنان سے لبنانی شہریوں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔


































