
غزہ : غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، صیہونی بمباری سے مزید 90 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ غزہ میں امداد کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد شہید جبکہ 83 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رفح میں اقوام متحدہ کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی بمباری کے بعد بے گھر فلسطینیوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ اس سے پہلے رفح میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم انروا کے گودام پر حملہ کیا گیا جس میں 5 فلسطینی شہید اور بائیس زخمی ہوئے۔ حملے میں انروا کا ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ غزہ سٹی پر حملے میں 9 فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔


































