
روم : اٹلی اور برطانیہ سمیت کئی مغربی ممالک نے غیر انسانی قدم اٹھاتے ہوئے انروا کی فنڈنگ روک دی۔ اسرائیلی فوج نے الزام لگایا تھا کہ یونائیٹڈ نیشن ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے ارکان سات اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہیں۔ اسرائیلی الزام پر مغربی ممالک نے بھی اس کا ساتھ دیا اور تباہ حال غزہ میں امدادی کام کرنے والے ادارے انروا کی فنڈنگ روک دی جن ممالک نے فنڈنگ روکی ہے ان میں امریکا۔ برطانیہ۔اٹلی۔ کینیڈا۔ آسٹریلیا شامل ہیں۔ انروا نے کہا ہے کہ اس نے عملے کے کئی ارکان کو فوری طور پر برطرف کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
حماس نے کہاہے کہ اسرائیل انروا سمیت اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کیخلاف بھڑکانے کی مہم پر ہے تاکہ ان کا امدادی کام روکا جاسکے۔


































