
واشنگٹن : امریکا نے دنیا کو بے وقوف بنانے کیلئے غزہ میں امداد کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اسرائیل کو تیس روز کا وقت دے دیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے ہم منصبوں کے نام خط لکھا ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ محصور فلسطینی علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ امریکا کو ایک سال بعد خیال آیاکہ اسرائیل نے نوے فیصد انسانی نقل و حرکت کی تردید کی یا اس میں رکاوٹ ڈالی۔ خط میں ان مخصوص اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جو اسرائیل کو 30 دنوں کے اندر اٹھانا ہوں گے۔ ان میں روزانہ کم از کم 350 ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کے قابل بنانا۔ امداد کی ترسیل کے لیے لڑائی میں وقفے کرنا اور بلاضرورت دئے گئے انخلاء کے احکامات کو واپس لینا شامل ہے۔


































