
تہران: ایرانی سرکاری ٹی وی نے مجوزہ مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات جاری کردیں۔امریکا ناکہ بندی ختم اور ایران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کرے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران عمان کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت اور روٹس کا انتظام کرے گا۔ ساٹھ روز میں حتمی معاہدہ طے پاجانے پر اسے سلامتی کونسل کی پابند قرارداد کی شکل دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا ایران کے اطراف سے اپنی فوجی موجودگی ختم کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایرانی کنٹرولڈ میڈیا کی یہ رپورٹ درست نہیں ہے اور جو ایم او یو انہوں نے جاری کیا ہے وہ غلط ہے۔


































