Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر دی

امریکی حکومت نے پاکستان میں 9 مئی کو ہونے والے پُرتشدد واقعات کی مخالفت کر دی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ پریس بریفنگ میں 9 مئی حملوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاج پر امن طریقے سے کیا جانا چاہئے۔ ہم پر تشدد کارروائیوں کی مخالفت اور جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومتوں کو قانون کے مطابق اور آزادی اظہارکے احترام کو مدنظر رکھتےہوئے نمٹنا چاہئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے ٹی ٹی پی پر حملوں کے بارے میں سوال پر کہا پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محمکہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے۔ پاکستان کے مختلف سویلین اداروں کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular