Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا معاشی مفادات اور لاگت و فائدے کی زبان بہتر طور پر سمجھتا ہے، محمد مخبر

تہران : ولی امر مسلمین کے مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد نہ ہوا تو مغربی ایشیا میں توانائی کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اپنے حقوق کی بحالی اور معاہدے کی مکمل تکمیل سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوگا۔ محمد مخبر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حالیہ امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت پر صرف کاغذی اتفاق کافی نہیں بلکہ اس پر عملی عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ معاہدے کی پہلی شق، جس کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہونا تھا، اب تک مکمل طور پر نافذ نہیں کی گئی۔ محمد مخبر نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا تو مغربی ایشیا میں توانائی کے بہاؤ پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا معاشی مفادات اور لاگت و فائدے کی زبان بہتر طور پر سمجھتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی مذاکرات کار معاہدے کی مکمل تکمیل اور قومی حقوق کی بحالی سے کم کسی نتیجے کو قبول نہیں کریں گے۔ محمد مخبر نے کہا کہ ایران اپنے شہداء کے خون کو نہ بھولے گا اور نہ ہی معاف کرے گا۔ ان کے مطابق ملک کی قیادت اور عوام اپنے قومی مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular