
اسلام آباد :پاک ایران سفرا آج جمعہ سے دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے. ایران میں پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو تہران کیلئے روانہ ہوگئے وہ آج باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری بھی تہران سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے وہ بھی آج سے
اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے. 29 جنوری کو ایرانی وزیر خارجہ کے دورے پاکستان کی تیاریاں بھی شروع کردیں گئیں ایرانی وزیر خارجہ نگران وزیراعظم اور وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقاتیں کریں گے.


































