لاہور: ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چئیرمین پی ٹی عمران خان سے ملاقات کی. علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پوری طرح سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، الیکشن کی تاریخ آنا ایک خوش آئند بات ہے آئندہ عام انتخابات میں صرف تحریک انصاف کو ووٹ پڑیں گے جیل بھرو تحریک کامیابی سے ہم کنار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں تمام مسائل پر بات ہوئی ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد سیاسی فائدے کے لیے نہیں ہے، ایم ڈبلیو ایم پوری طرح سے پی ٹی آئی کے ساتھ ہے.
































