
لاہور: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ زمان پارک میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور ان کے آقاؤں کی ایما پر ایک مقبول عوامی لیڈر کو بہیمانہ طریقے سے گرفتار کرکے عوام میں اشتعال پیدا کیا گیا اور پھر بنیادی انسانی حقوق کو پاؤں تلے روندا گیا، ہم اس بہیمانہ ظلم کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ فاشسٹ رجیم نے ملک میں انتہائی خوفناک کھیل کھیلا۔ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ گزشتہ چار پانچ دنوں میں ملک میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال،ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو مارا پیٹا اور سر عام گھسیٹا گیا، بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بنیادی انسانی حقوق کو پاؤں تلے روندا گیا، یہ جو کچھ بھی کیا ہے وہ قرآن و سنت کیخلاف، انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہم نے اس قدر مشکلات کے باوجود پرامید اور نڈر پایا ہے، جن کے قدم راہ حق کی طرف اٹھتے ہیں انہیں دنیا کا کوئی بھی فرعون شکست نہیں دے سکتا، ہم اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے تمام تر رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کیا قصور ہے بزرگ خاتون ڈاکٹر شیریں مزاری کا جنہیں گھر سے گرفتار کر کے جیل میں ڈالا گیا ہے عمران ریاض کو مسنگ کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے املاک پر حملے غلط ہوئے ہیں آزاد جوڈیشل کمیشن بنا کر حقائق سامنے لائے جائیں، ہمارا مطالبہ الیکشن کا ہے لیکن پرتشدد واقعات اور کارروائیوں کے پیچھے وہی ذہن ہیں جو الیکشنز نہیں چاہتے۔


































