Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

علامہ مرید نقوی کا لاہور سے دینی مدارس کے دوروں کا آغاز

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملک بھر سے ملحقہ دینی مدارس کا دوروں کا آغاز کردیا۔ نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے مولانا لعل حسین قمی کے ہمراہ لاہور سے دورے کا آغاز کیا ہے۔دورے کا مقصد طلبا و طالبات کے مدارس کی کارکردگی، طلبا اور مدرسین کے مسائل اور تعلیمی امور کا جائزہ لینا ہے۔ وفاق المدارس کے جدید تعلیمی نصاب اور بہتر کارکردگی کے حوالے سے بھی رائے لی جارہی ہیں۔ علامہ مرید نقوی نے واضح کیا ہے کہ وفاق المدارس الشیعہ نے 1985 میں محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ کی سربراہی میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔ اس وقت سے اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مدارس کے امتحانات کے نظام ، نصاب اور قرآن و حدیث، تعلیمات معصومین علیہم السلام کے فروغ کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس کے نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جاتا رہا ہے۔ جس کے لئے مختلف سطحوں پر مشاورتی عمل جاری رہتا ہے۔ علامہ مرید نقوی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کریں گے۔ جس کے بعد سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دورہ جات بھی کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular