Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اقتدار بچانے اور انتقامی کارروائیوں پر ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

کراچی : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پرلگانے کے بجائے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دے۔ پوری قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں غیر معمولی اضافہ عدم تحفظ کے احساس میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات کو شدید متاثر کیا ہے۔ مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتکار اپنی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔اشیائے خورد ونوش پر سبسڈی کے نام پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے سامنے متوسط طبقے کو گھنٹوں قطار میں کھڑا کر کے تحقیر کی جاتی ہے۔حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنا اقتدار بچانے اور انتقامی کارروائیوں پر سرف ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو حکومت عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کی بجائے چور دروازے سے اقتدار تک رسائی حاصل کرے اس کے دن گنے چنے ہوتے ہیں۔ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کے لیے عملی اقدامات کی بجائے زبانی دعوے نون لیگ کا شروع سے وتیرہ رہا ہے۔عوام موجودہ حکومت کی اصلیت سے آگاہ ہو چکے ہیں۔اگلے قومی انتخابات میں موجودہ حکومت کو مسترد کر کے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا عوام بھرپور انتقام لیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular