
جنیوا : اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے سربراہ فلپس لازارینی کا کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے تمام اصولوں کو توڑ دیا گیا ہے. فلپس لازارینی کے مطابق پچھلے 10 دنوں میں کم از کم آٹھ اسکولوں میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔اسرائیلی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہوگئے۔ دنیا میں محفوظ مقامات پر حملے کو جنگی جرم سمجھا جاتا ہے لیکن غزہ میں جنگ کا کوئی اصول نہیں ہے۔ انروا کے مطابق شہر میں ستر فیصد اسکول تباہ ہوچکے ہیں۔ کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہے۔ اسرائیلی فوج اسپتال، اسکول، مذہبی عبادت گاہ، انروا کے دفاتر پر حملے کررہی ہے۔


































