Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

پاکستان کے سیاسی گروہ اور مذاہب کے ماننے والے فلسطین کی حمایت میں ڈٹے ہوئے ہیں، علامہ ناصر عباس

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام سیاسی گروہ اور مذاہب اسلامیہ کے ماننے والے، شانہ بشانہ فلسطین کی حمایت میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ امریکا اور اس کے اتحادی بھی اسرائیل کے جرائم میں ملوث ہیں لہذا حکومت کو ہر اس موقف سے پرہیز کرنا چاہئے جس سے پاکستان میں فلسطین کے حامیوں کو تشویش لاحق ہوتی ہو۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے اسلام آباد میں کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں فلسطینی استقامت کے حامیوں، سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، پارلیمانی ارکان اور شیعہ اور سنی علما سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظلوم کی حمایت، غزہ سے یمن اور کشمیر تک عنوان کے تحت ہونے والی اس کانفرنس میں عوام نے امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور صیہونیوں کے ساتھ سازش کرنے والے عناصر کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
کانفرنس میں شریک پاکستان کی سینیٹ اور ایوان زیریں کے ارکان نے بھی فلسطین اور استقامتی محاذ کو کمزور کرنے کی اندرونی اور بیرونی سازشوں پر روشنی ڈالی اور فلسطین اور غزہ کے معاملے کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیا۔ کانفرنس کے شرکا غزہ کے مظلوموں کی آواز پر لبیک کہنا اور صیہونی , امریکی سازشوں کے مقابلے کو عالم اسلام کے تمام حکام کا فریضہ قرار دیا۔ اس موقع پر سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے استقامتی محاذ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے مظالم اور غزہ کی صورتحال کے بارے میں دوہرا رویہ اختیار کرنے سے پرہیز کرے۔
سنی اتحاد کونسل کے صدر صاحبزادہ حامد رضا نے بھی اس موقع پر کہا کہ فلسطین کی راہ میں ایثار اور محبت کا جذبہ پاکستانی شہریوں کی رگ رگ میں بسا ہے اور اندرونی اور بیرونی سازشوں کے باوجود، یہ جذبہ ہرگز کمزور نہیں پڑے گا۔ انہوں نے بھی حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی حمایت میں امریکہ اور مغرب کی کھلی ہٹ دھرمی پر ردعمل ظاہر کرے اور صیہونیوں کے جرائم کا پردہ فاش کرنے کے لئے تمام قومی، علاقائی اور بین الاقوامی صلاحیتوں کو متحرک کرے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے بھی مغربی ایشیا اور صیہونی جرائم پر پاکستان کے حکام کے دوہرے بیانات پر سخت تنقید کی اور کہا کہ عوام ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ پاکستان سازشی ٹولے میں شامل ہو۔ اس موقع پر پاکستان جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے بھی یمن، لبنان اور عراق کے استقامتی گروہوں کی شاندار کارروائیوں اور فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستحکم موقف کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کی خاموشی کے باوجود، غزہ کی جنگ میں ہار اسرائیل اور اس کے مجرم حامیوں کی ہوئی ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر ایک بیان جاری ہوا جس میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور رفح پر صیہونی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی حکومت سے بھی فلسطین کی حمایت میں ٹھوس موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular