
بیروت : لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر بنی بیری نے لبنان اسرائیل معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسے منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ نبیہ بری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ لبنان کے حقوق کے تحفظ کے بجائے شرائط مسلط کرنے پر مبنی ہے، اس لیے اسے موجودہ شکل میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ لبنان کے حقوق کا تحفظ نہیں کرتا، اس لیے موجودہ شکل میں قابل قبول نہیں۔ یہ احکامات کا معاہدہ ہے، نہ کہ ایسا معاہدہ جو لبنان کے قومی مفادات کی ضمانت دے انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ ان کے بیان سے مجوزہ معاہدے پر سیاسی اختلافات مزید نمایاں ہو گئے ہیں۔


































