Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

قراقرم یونیورسٹی اور ایس سی او کے درمیان آئی ٹی پارک کے قیام کا معاہدہ

گلگت (نیٹ نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے مابین آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر کے قیام کا معاہدہ ہو گیا۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے مل کر قراقرم یونیورسٹی میں آئی ٹی پاک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر قائم کرنے سمیت مشترکہ طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے مختلف منصوبوں پر کام کرینگے۔ مفاہمتی یاداشت پر قراقرم یونیورسٹی کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر عبد الحمید لون جبکہ ایس سی او کی جانب سے کمانڈنگ آفیسر 63 کمپوزٹ سگنل بٹالین گلگت کے لیفٹیننٹ کرنل طارق درانی نے دستخط کئے۔ دستخط کے موقع پر ایس سی او کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل علی فرحان، قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل ثاقب اقبال سمیت قراقرم یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ و فیکلٹی ممبران اور ایس سی او کے سینئر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس ضمن میں یہ طے پایا کہ بہت جلد ایس سی او قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کی تاریخ میں اہمیت کے حامل پہلا آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی انکیوبیشن سینٹر کا قیام عمل میں لائے گی جس کے بعد گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات سمیت آئی ٹی شعبہ سے وابستہ افراد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت آئی ٹی کے دیگر شعبوں میں کام کرنے کے لیے مزید آسانیاں مہیا ہو جائینگی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular